بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

2025 پاکستان کیلئے اسٹرٹیجک واپسی، عسکری اعتماد کی بحالی کا سال قرار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی میڈیا میں اختتام پذیر ہوتے سال25 20 کو پاکستان میں کئی برسوں بعد دوبارہ عالمی توجہ کا مرکز قرار دیا جا رہا ہے اور یہ بھی قرار دیا جا رہا ہے کہ پاکستان کیلئے یہ سال اسٹرٹیجک واپسی اور عسکری اعتماد کی بحالی کا ایک اہم موڑ ثابت ہوا ہے، عسکری قیادت کے ویژن نے ریاستی رٹ اور نظم و ضبط کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا، پاک افواج کی بھارت سے حالیہ کشیدہ صورتحال میں شاندار کارکردگی نے خطے میں عسکری توازن کو واضح کیا۔ امریکی جریدے ڈپلومیٹ نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ 2025 میں پاکستان کئی برسوں بعد دوبارہ عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ میگزین کے مطابق 2025 پاکستان کیلئے اسٹریٹجک میدان میں خود کو منوانے اور عسکری اعتماد کا سال ثابت ہوا ہے پاکستانی عسکری قیادت نے ریاستی سطح پر انتہا پسندی کے خلاف واضح اور مضبوط پیغام دیا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دو ٹوک موقف اختیار کیا کہ جہاد کے اعلان کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے آرمی چیف کا یہ پیغام انتہا پسندی کے خلاف ایک اہم سنگ میل قرار پایا۔ 2025 میں پاکستانی عسکری قیادت نے ریاستی مفادات کے بھرپور تحفظ کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عسکری قیادت کے ویژن نے ریاستی رٹ اور نظم و ضبط کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔