بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی کوہالہ پن بجلی منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت 

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹیں دور کر کے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ یہ ہدایت انہوں نے چینی سفارت خانے کی ناظم الامورپینگ چنکسو کی سربراہی میں چائنہ تھری گور جز انٹرنیشنل ، کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے دی ،جس نے اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بروقت تکمیل اور اس سے کمرشل آپریشن کے آغاز سے قبل پاکستان کو بجلی کی مفت فراہمی پر چائنہ تھری گور جز انٹرنیشنل کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو 20 جولائی تک نیاایل او ایس جاری کرنے کی ہدایت کی اور انہیں کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹیں دور کر کے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نےچائنہ تھری گور جز انٹرنیشنل کو اس سلسلے میں کم از کم 7000-8000 MW بجلی بنانے کے لیے جامع تکنیکی، مالی اور معاشی پلان عید کے بعد پیش کرنے کا کہا۔وزیراعظم نےکہا کہ ہم پاکستان کی سولرائزیشن کے لیے پر عزم ہیں۔