بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آن لائن اپلائی، نیٹ میٹرنگ کی نئی رجسٹریشن نہیں روکی

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نئی نیٹ میٹرنگ درخواستیں روکنے پر نیپرا کے نوٹس پر بجلی کمپنیز نے نیٹ میٹرنگ درخواستوں کی رجسٹریشن سے متعلق جواب تیارکر لیا۔

ڈسکوز ذرائع کے مطابق بجلی کمپنیوں نے نیٹ میٹرنگ کی نئی درخواستوں کی رجسٹریشن نہیں روکی ۔ صارفین کو مینوئل کے بجائے آن لائن پورٹل کے ذریعے اپلائی کرنے کا کہا جا رہا ہے۔

نئے صارفین پی آئی ٹی سی نیٹ میٹرنگ پورٹل کے ذریعے نیٹ میٹرنگ کی درخواستیں دے رہے ہیں ۔ آن لائن پورٹل سے صارف کو رجسٹریشن نمبر اور درخواست وصول کی تاریخ فوری فراہم کی جاتی ہے ۔ ڈسکوز کا کہنا ہے کہ آن لائن پورٹل کا مقصد جدت و شفافیت لانا اور کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے ۔