لاہور(نیوزڈیسک)تیس دسمبر سے ڈور اور پتنگوں سے متعلق مینوفیکچرنگ کی اجازت دے رہے ہیں: عظمیٰ بخاری۔ پنجاب حکومت نے بسنت کے موقع پر شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں بسیں اور رکشے مفت چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ تین روز کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کو مفت کیا جا رہا ہے تاکہ شہری موٹر سائیکل کے استعمال سے گریز کریں اور ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکے۔
دوسری جانب سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ڈور اور پتنگوں سے متعلق امور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 30 دسمبر سے مینوفیکچرنگ کی اجازت دی جا رہی ہے، جبکہ اس حوالے سے جامع حکمتِ عملی تیار کرنے کے لیے 5 جنوری تک سب کمیٹی تشکیل دے کر پلان پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔









