اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت پوری اپوزیشن سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے لیکن پی ٹی آئی نے خود کو مذاکرات سے علیحدہ کرلیا ہے۔
رانا ثناء نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بھی تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ نہیں بیٹھ رہے۔ یہ صورتِ حال حوصلہ افزا نہیں ہے، اس پر کوئی تبصرہ خود وزیرِ اعظم ہی کرسکتے ہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ دوسری جانب حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں پیپلز پارٹی سمیت حکومت کے تمام اتحادی شامل ہوں گے۔
اسی پروگرام میں بات کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے معاون خصوصی شفیع جان نے کہا کہ پی ٹی آئی غیر مشروط مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔ ان کی شرائط میں نئے انتخابات کا انعقاد اور نئے الیکشن کمشنر کی تعیناتی شامل ہے، ساتھ ہی حکومت کو پارٹی رہنماؤں اور خاندان کے لوگوں کی بانی پی ٹی آئی تک رسائی دینا ہوگی۔









