بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مضبوط دفاع ہی طاقت کا مظہر، شہید محترمہ دلوں میں ہیں ،صدر زرداری

 

گڑھی خدا بخش :(نیوزڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مضبوط دفاع ہی طاقت کا مظہر ہے۔معرکہ حق میں پاکستان کی نڈر قیادت نے بھارت کو ایسی شکست فاش دی جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا ۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت پر پاکستان کھپے کانعرہ لگاکر ہم نے ملک کو محفوظ کیا۔

گڑھی خدا بخش میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی اٹھارویں برسی کے مو قع پر انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ شہید محترمہ عوام کےدلوں میں بستی تھیں ۔ انہوں نے عوام کے حقوق کے تحفظ اور ملک کو مضبوط بنانے کےلیے جدوجہد کی۔صدر مملکت نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت پر پاکستان کھپے کانعرہ لگاکر ہم نے ملک کو محفوظ کیا۔

صدر مملکت نے کہاکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کو ایسی شکست فاش دی جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ اگر کسی اور ملک نے بھی پاکستان کو نقصا ن پہنچانے کی کوشش کی تو اس کو اسی شدت سے جواب ملے گا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ،جب بھی ملک کو ضرورت پڑی ہم نے ساتھ دیا۔پاکستان کو امن و استحکام کا گہوارہ بناکر ترقی اور خوشحالی سےہمکنار کریں گے۔

گڑھی خدا بخش میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی اٹھارویں برسی کے مو قع پر ان کی روح کے ایصال ثواب کےلیے دعا کی گئی ۔