نوڈیرو:(نیوزڈیسک)صدر آصف علی ذردارری سے مسلم لیگ ن کے وفد نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر نوڈیرو میں ملاقات کی۔وفد نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔وفد میں قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق، رانا ثنااللہ اور طارق فضل چوہدری شامل تھے۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری ، فریال تالپور اور پیپلز پارٹی کے رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے ۔









