بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یکم جنوری سے بغیرایم ٹیگ گاڑیوں کے اسلام آباد داخلے پر پابندی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ تمام انٹری پوائنٹس پرٹیگ ریڈرز فعال کردئیے گئے۔

وزیر داخلہ کے احکامات پر یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں شروع کی جائیں گی۔ ڈی سی اسلام آباد نے تمام ایم ٹیگ پوائنٹس پر پراسسنگ تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

شہر بھر میں 16 مختلف مقامات پر ایم ٹیگ کے پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ 14 نومبر سے اب تک تقریباً ایک لاکھ گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیا جا چکا ہے۔
ایم ٹیگ