بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

او آئی سی، افریقی ممالک کا صومالی لینڈ کوآزاد ریاست تسلیم کرنےسے اعلان

 

نیویارک (ویب ڈیسک)پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور ایران سمیت 21 ممالک کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیاگیا.او آئی سی اورافریقی ممالک نےصومالی لینڈکو آزادریاست تسلیم کرنےکا اعلان مسترد کردیا۔

پاکستان،سعودی عرب ترکیہ اور ایران سمیت 21 ممالک کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا،اعلامیہ میں صومالیہ کی خودمختاری کےخلاف اسرائیلی شرانگیزی کی شدید مذمت کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق کسی ریاست کے ایک حصے کو آزاد قرار دینا عالمی امن کیلئےخطرہ ہے،اسرائیل کا اقدام عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کےچارٹر کے خلاف ہے،اسرائیل نےگزشتہ روزصومالیہ کے علاقےصومالی لینڈ کو آزادریاست تسلیم کرنےکااعلان کیاتھا، اسرائیل کےعلاوہ دنیا کےکسی ملک نےصومالی لینڈ کی خود مختاری کوتسلیم نہیں کیا۔