بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیوایئرنائیٹ، دبئی حکومت کا 40 مقامات پر شاندار آتشبازی کا اعلان

 

دبئی (ویب ڈیسک) سالِ نو 2026 کے استقبال کے لیے دبئی حکومت نے 40 مقامات پر شاندار آتش بازی کا اعلان کیا ہے۔

دبئی حکومت نے سالِ نو 2026 کے بھرپور استقبال کے لیے بڑے پیمانے پر جشن کی تیاریاں مکمل کر لیں، جس کے تحت شہر کے 40 مختلف مقامات پر آسمان پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔

حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کےمطابق نئے سال کی آمد پر برج خلیفہ،دبئی فریم، پام جمیرا اور برج العرب جیسے عالمی شہرت یافتہ مقامات پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دی ورلڈ آئی لینڈز، فیسٹول سٹی، گلوبل ویلیج، السیف، حتہ اور بلیو واٹرز میں بھی رنگا رنگ تقاریب کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی دیگر ریاستوں ابوظہبی، شارجہ اور راس الخیمہ میں بھی جشن کی تیاریاں عروج پر ہیں، جہاں 10 سے زائد مقامات پر آتش بازی کے ذریعے سالِ نو کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ ان تقاریب کا مقصد مقامی شہریوں اور دنیا بھر سے آئے ہوئے سیاحوں کے لیے اس موقع کو یادگار بنانا ہے۔