شکار پور(نیوزڈیسک) مسلح افراد کی باراتیوں کی گاڑی پر فائرنگ سے دولہے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
شکارپور کے علاقے رستم سے جیکب آباد جانے والی باراتیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دولہے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مہر جتوئی خونی تصادم کا شاخسانہ ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں دولہا الطاف مہر، رمضان مہر اور ایک بچہ محمد حسن مہر شامل ہیں۔ فائرنگ کے دوران دو خواتین بھی زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال شکارپور منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق جتوئی اور مہر برادری میں کئی سال سے دشمنی چلی آرہی ہے۔ دونوں قبآئل میں 20 سے زائد قتل اور 50 سے زائدزخمی ہوچکے ہیں۔ پولیس کی نفری نے رستم کے کچے میں سرچ اپریشن جاری ہے جلد ملوث افراد کو گرفتار کرلیا جائے گا۔









