لاہور (نیوزڈیسک)میاں نواز شریف اور مریم نواز آج جاتی امرا سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے، جہاں وہ دو روز قیام کریں گے
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنید صفدر کی شادی کے دعوت نامے دینے کے لیے دبئی روانہ ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میاں نواز شریف اور مریم نواز آج جاتی امرا سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے، جہاں وہ دو روز قیام کریں گے۔ اس دوران میاں نواز شریف جنید صفدر کی شادی کے سلسلے میں دبئی میں مقیم قریبی عزیزوں اور دیگر مہمانوں کو شادی کے دعوت نامے دیں گے۔
دبئی میں قیام کے بعد میاں نواز شریف کی لندن روانگی بھی متوقع ہے۔









