بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اداکاری سے زیادہ کاروبار مجھے زیادہ مطمئن کرتا ہے: کومل عزیز

پاکستانی اداکارہ اور کاروباری شخصیت کومل عزیز خان نے حالیہ گفتگو میں اپنی بدلتی ترجیحات کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اداکاری کے مقابلے میں کاروبار انہیں زیادہ متاثر اور متحرک کرتا ہے۔ یہ بات انسٹاگرام پر ایک سوال و جواب کے سیشن کے دوران سامنے آئی، جہاں ایک مداح نے پوچھا کہ انہیں اداکاری میں زیادہ مزہ آتا تھا یا اپنے کاروبار میں۔
کومل عزیز نے پُراعتماد انداز میں جواب دیا کہ کاروبار میں کیونکہ اس میں انہیں اپنا دماغ زیادہ استعمال کرنے اور پیچیدہ مسائل حل کرنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار میں ان کی مارکیٹ ویلیو عمر کے ساتھ بڑھتی ہے، جبکہ اداکاری میں ایسا نہیں ہوتا۔
کومل عزیز نے مزید بتایا کہ جوانی کے دنوں میں اداکاری بے حد دلچسپ تھی، شوبز کی چکاچوند، میک اپ، ملبوسات اور گلیمر اُس وقت بہت دلکش لگتا تھا، مگر اب وہ بڑی ہو چکی ہیں اور کاروبار میں انہیں زیادہ چیلنج اور تسکین ملتی ہے۔
واضح رہے کہ کومل عزیز خان نے اپنے ٹی وی کیریئر میں کئی نمایاں کردار ادا کیے اور بعد ازاں خود کو ایک کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر منوایا۔ وہ اپنے فیشن اور لائف اسٹائل برانڈ کی بانی ہیں اور اسٹریٹجی، مسئلہ حل کرنے اور طویل مدتی منصوبہ بندی میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔