بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بندوق کے ذریعے کوئی مقصد حاصل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بندوق کے ذریعے کوئی مقصد حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ تھا اور ہمیشہ رہے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی بطورچیف آف بگٹی دستاربندی کردی گئی۔ تقریب سے خطاب میں کہا کہ میں پہلے بھی عوام کی خدمت کر رہا تھا، اب مزید کوشش کروں گا، بگٹی قبائل کے 300بچوں کیلئےہاسٹل کی عمارت تعمیر کی جا رہی ہے، بگٹی قبائل کے بچوں کوتعلیم دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گمراہ ہونے والوں کو قومی دھارے میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ کہا بلوچ عوام کو لاحاصل جنگ میں ڈالا گیا۔ بندوق اٹھانے والے واپس آجائیں۔ ہتھیار ڈالیں ورنہ ریاست کو اپنی رٹ قائم کرنا آتی ہے۔ بندوق کے ذریعے آپ اپنا نظریہ مسلط نہیں کرسکتے۔ ریاست کے دروازے آپ کے لیے کھلے ہیں۔