بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک فوج کا خار میں سرچ آپریشن، 5 دہشتگردہلاک، میجرعادل زمان شہید

باجوڑ (نیوزڈیسک) علاقے خار میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ڈیرہ اسماعیل خان کے 36 سالہ میجر عادل زمان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان کے 36 سالہ میجرعادل زمان شہید ہو گئے، میجر عادل زمان نے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،مادروطن کےدفاع میں جان قربان کر دی۔

ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، علاقے میں دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بلاتعطل انسدادِ دہشتگردی مہم جاری رکھیں گے۔