اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پاکستان کی وزارت صحت نے بعد از حج آپریشن کے لئے بڑا فیصلہ کرلیا۔تفصیلا ت کے مطابق وزارت صحت نے پرائیوٹ حج اسکیم کے تحت واپس آنے والے حاجیوں میں کورونا وائرس جانچنے کے لیے ملک کے تمام ایرپورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کا فیصلہ کرلیاہے۔ وزرات صحت نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مراسلہ ارسال کر دیا ۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تمام ایرلاینز کے اسٹیشن مینجرز سے پرائیوٹ حج اسکیم کے حجاج کے اعداد وشمار طلب کیے جائیں، پرائیوٹ حج اسکیم کے حجاج کی نشاندہی کے لئے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر سی اے اے اور اے ایس ایف اہلکارتعینات کئیے جائیں۔فیصلہ کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔
وزارتِ صحت کا بعد از حج آپریشن کیلئے اہم فیصلہ
