بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پرگفتگو

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ ایچ ای پرنس فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے نیا سال مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں، جن کا پرنس فیصل نے گرم جوشی سے جواب دیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ پرنس فیصل نے تعلقات کو مزید مضبوط اور فروغ دینے کے عزم کو دہرایا۔