بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ پنجاب نے سب سے بڑی ٹریکٹر سکیم کا ریکارڈ قائم کردیا

لاہور:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے کاشتکاروں کیلئے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ٹریکٹر سکیم کا آغاز کرتے ہوئے 30 ہزار ٹریکٹرز کی فراہمی کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے کاشتکاروں کو ٹریکٹر کی فراہمی کا مقصد معاشی خود مختاری اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب فصل کی بوائی سے لے کر فروخت تک کسانوں کا مکمل ساتھ دے رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسانوں کو جدید زرعی مشینری کی فراہمی سے پنجاب کاشتکاری میں خود کفیل ہو رہا ہے اور حکومت کھوکھلے نعروں کے بجائے عملی طور پر کسانوں کا سہارا بن رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسان خوشحال ہوگا تو معیشت مضبوط ہوگی۔

چیف منسٹر ٹریکٹر پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 50 سے 75 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹرز کاشتکاروں کے حوالے کیے جا چکے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں 75 سے 85 ہارس پاور کے مزید 10 ہزار ٹریکٹرز کی قرعہ اندازی اور فراہمی کا عمل جاری ہے۔ اس مرحلے میں ہر ہائی پاور ٹریکٹر پر حکومت پنجاب 10 لاکھ روپے سبسڈی فراہم کرے گی جس کی مجموعی مالیت 10 ارب روپے ہے۔

حکام کے مطابق جنوری سے شروع ہونے والی وزیراعلیٰ ٹریکٹر سکیم کے تیسرے مرحلے کیلئے درخواستیں اگلے ماہ سے طلب کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام کے تحت 100 سے 120 ہارس پاور کے بڑے ٹریکٹرز کاشتکاروں کو بلا سود قرضوں پر فراہم کیے جائیں گے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں