بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یکم جنوری، تمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہینگے، اسٹیٹ بینک

کراچی (نیوزڈیسک)بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں مائکروفنانس بینکوں کے ملازمین حسب معمول دفتر حاضر ہوں گے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق یکم جنوری 2026 بروز جمعرات کو بینک تعطیل کے سبب عوامی لین دین بند ہوگی۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک یکم جنوری کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

تاہم، بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں مائکروفنانس بینکوں کے ملازمین حسب معمول دفتر حاضر ہوں گے۔