بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

2025 ، سستی پن بجلی کی پیداوار 33 ارب 12 کروڑ یونٹ ریکارڈ، واپڈا

اسلام آباد(نیوزدیسک)واپڈا کے مطابق سال 2025 میں نیشنل گرڈ کو 33 ارب 12 کروڑ یونٹ سستی پن بجلی مہیا کی گئی ۔ پن بجلی کی قیمت 3 روپے 93 پیسے فی یونٹ ہے۔ آئندہ سال دیامربھاشا اور داسو کے مین ڈیمز پر آر سی سی بچھانے کا کام ہوگا۔ واپڈا کے آٹھ زیرتعمیر منصوبوں کی تکمیل سے پانی ذخیرے کی صلاحیت میں نو اعشاریہ سات ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہوگا۔

واپڈا نے 2025 میں آبی وسائل اور پن بجلی کے شعبوں میں حاصل اہداف سے متعلق اعداد و شمارجاری کردیئے۔ رپورٹ کے مطابق 2025 میں نیشنل گرڈ کو 33 ارب 12 کروڑ یونٹ سستی پن بجلی مہیا کی گئی ۔ نیشنل گرڈ کو فراہم کی گئی واپڈا پن بجلی کی قیمت تین روپے 83 پیسے فی یونٹ ہے۔

تربیلا پن بجلی گھر نے 14 ارب 30 کروڑ یونٹ ، تربیلا فور توسیعی منصوبے نے 5 ارب 60 کروڑ یونٹ جبکہ غازی بروتھا نے نیشنل گرڈ کو 6 ارب 50 کروڑ یونٹ بجلی فراہم کی۔ منگلا نے نیشنل گرڈ کو 3 ارب 60 کروڑ یونٹ ، وارسک نے 77 کروڑ یونٹ اور چشمہ پن بجلی گھر نے 79 کروڑ یونٹ پن بجلی فراہم کی۔

دیگرچھوٹے پن بجلی گھروں نے مجموعی طورپر ایک ارب 56 کروڑ یونٹ بجلی مہیا کی۔ اگست میں مہمند پراجیکٹ پر مین ڈیم کی بھرائی شروع کرنے کا اہم ہدف حاصل کیا گیا۔ واپڈا کے آٹھ زیرتعمیرمنصوبےمکمل ہونے سے پانی ذخیرے کی صلاحیت میں 9.7 ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہوگا۔ جبکہ پن بجلی کی پیداوار دوگنا ہو کر تقریباً 20 ہزار میگا واٹ ہوجائےگی۔