بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امتحان میں فیل ہونے پر کم کارڈیشین جذباتی ہو گئیں، ویڈیو وائرل

ریئلٹی شو سے مشہور امریکی سوشل میڈیا اسٹار کم کارڈیشین امتحان میں فیل ہونے پر آنسوؤں میں بھیگ گئیں۔
ریئلٹی شو دی کارڈیشینز کے سیزن 7 کے فائنل میں یہ لمحہ ناظرین کے لیے خاصا ذاتی اور جذباتی ثابت ہوا، جب کم کو معلوم ہوا کہ وہ کیلیفورنیا بار امتحان میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔
قسط میں دکھایا گیا کہ کم اپنے خاندان کے ساتھ صوفے پر بیٹھی نتائج کا انتظار کر رہی تھیں۔ جیسے ہی نتائج کا اعلان ہوا، انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلے ہی اندازہ تھا کہ نتیجہ ان کے حق میں نہیں آئے گا۔ آنکھوں میں آنسو اور آواز میں ہلکی لرزش کے ساتھ کم جذباتی ہو گئیں۔
کم نے بتایا کہ امتحان کے دوران انہیں خاص طور پر کچھ مضامین میں کمزوری محسوس ہوئی تھی، اس لیے وہ نتیجہ کے بارے میں پریشان تھیں۔ ان کی والدہ کرس جینر نے ان کی محنت کی تعریف کی اور ہمدردی کا اظہار کیا، جبکہ بہن خلوئے کارڈیشین نے کہا کہ شو کی شوٹنگ اور دیگر مصروفیات ممکنہ طور پر تیاری پر اثر انداز ہوئیں۔
کم کے قانون کے استاد نے انہیں تسلی دیتے ہوئے کہا کہ یہ ناکامی ان کی صلاحیتوں کا عکاس نہیں اور وہ کامیابی کے بہت قریب تھیں۔
مایوسی کے باوجود کم نے ہمت نہیں ہاری اور واضح کیا کہ وہ دوبارہ بار امتحان دینے کے لیے تیار ہیں۔