سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی شہری لندن کی انڈرگراؤنڈ ٹرین میں سموسے فروخت کرتا نظر آ رہا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا شخص لندن میں قائم ایک بہاری سموسہ ریسٹورنٹ کا مالک ہے، جس نے غالباً اپنی سیلز بڑھانے کے لیے یہ منفرد اقدام کیا۔ وہ روایتی بھارتی لباس میں ملبوس ہے اور ہاتھ میں سموسوں کی ٹرے لیے ہوئے ہے۔ ویڈیو میں اس کا کہنا ہے کہ “یہاں کے لوگ اب کراسان نہیں بلکہ بہاری کے سموسے کھائیں گے۔”
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرین میں موجود صرف بھارتی شہریوں نے ہی سموسے خریدے اور کھائے۔
انسٹاگرام پر صارفین نے اس ویڈیو پر ملا جلا ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ کچھ نے اسے بھارتی شہریوں کے لیے “شرمندگی کا باعث” قرار دیا، جبکہ دیگر نے اسے دلچسپ اور منفرد انداز قرار دیا۔
یہ ویڈیو نہ صرف کھانے کی ثقافت کی عکاسی کرتی ہے بلکہ سوشل میڈیا پر صارفین کے مختلف تاثرات بھی سامنے لاتی ہے۔
لندن کی ٹرین میں بھارتی شخص کے سموسے بیچنے کی ویڈیو وائرل








