غزہ :(ویب ڈیسک)غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ۔ قابض اسرائیلی افواج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ فضائی حملوں میں رفح کے شمالی علاقے، خان یونس کے مشرقی حصے، وسطی غزہ کے مغازی کیمپ اور بیت لاہیا کو نشانہ بنایا گیا۔
جنوبی اور وسطی غزہ میں گولہ باری کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں جبکہ شدید بارشوں کے باعث بے گھر لاکھوں فلسطینیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اسرائیل اب تک جنگ بندی کے نفاذ کے بعد 969 خلاف ورزیاں کر چکا ہے، جن کے نتیجے میں 400سے زیادہ شہری شہید اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ادھر مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔









