بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی D8کے نامزد سیکریٹری جنرل سے ملاقات

 

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ڈی۔ایٹ تنظیم کے نامزد سیکریٹری جنرل سفیر سہیل محمود سے ملاقات کی۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق سفیر سہیل محمود نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو اپنے آئندہ منصوبوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد ہی ڈی۔ایٹ سیکریٹریٹ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ڈی۔ایٹ کی قیادت کے وژن کے مطابق تنظیم کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے سفیر سہیل محمود کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور بطور سابق سیکریٹری خارجہ اور ڈائریکٹر جنرل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد ان کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈی۔ایٹ ایک مؤثر اور فعال تنظیم ہے اور سفیر سہیل محمود کی قیادت میں اسے مزید متحرک کیا جا سکتا ہے جس سے رکن ممالک کے درمیان دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔