بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کلی فقیر، بس، وین میں خوفناک تصادم، اموات تعداد14ہوگئی

لاہور(نیوزڈیسک)جھنگ کے فیصل آباد روڈ پر کلی فقیر کے قریب پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ وٹرنری یونیورسٹی کی بس اور ہائی ایس کے درمیان ڈرائیوروں کی مبینہ غفلت کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں بس اور وین مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10 مرد، 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے، جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔