اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیراعظم شہباز شریف سے انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ٹوگیو نے لاہور میں ملاقات کی ہے۔وزیراعظم نے مسلم برادر ملک انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور مزید کہا کہ دونوں ممالک باہمی مفادات کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ٹوگیو کی ملاقات








