متحدہ عرب امارات(نیوزڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔فیول پرائس کمیٹی کےمطابق پیٹرول سپر 98 کی نئی قیمت 2.53 درہم فی لیٹر ہو گی، دسمبر میں قیمت 2.70 درہم فی لیٹر تھی۔
پیٹرول اسپیشل 95 کی قیمت 2.42 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو کہ دسمبر میں 2.58 درہم فی لیٹر تھی۔دوسری جانب حکومت پاکستان کی جانب سے نئے سال پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں شدیدکمی کے باعث اگلے 15روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔









