بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برفانی مورچوں میں وطن کی حفاظت اولین فرض ہے، جوانوں کا پیغام

 

راولپنڈی:(نیوزڈیسک) لائن آف کنٹرول کے اگلے محاذوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں نے نئے سال کی آمد پر قوم کے نام جرأت مندانہ پیغام دیا ہے۔

پاک فوج کے بہادر جوانوں نے نئے سال کی آمد پر قوم کے نام اپنے پیغام میں غیر متزلزل عزم، قربانی اور وطن سے بے لوث محبت کا اظہار کیا ہے۔

فوج کے جوانوں کا کہنا ہے کہ شدید سردی، برفانی موسم اور دشوار گزار جغرافیہ بھی اُن کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، ہم اپنے گھروں اور اہلِ خانہ سے دور، برف میں مورچوں پر کھڑے ہو کر وطنِ عزیز کی حفاظت کو اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔

فوج کے جوانوں نے اپنے پیغامات میں واضح کیا ہے کہ سرحدوں پر پاک فوج کی موجودگی ہی قوم کے اطمینان اور سلامتی کی ضمانت ہے، کسی بھی دشمن کو سرحد پار سے میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کو بھی واضح پیغام دیا کہ معرکہ حق کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم یکجا ہو کر دشمن کے دانت کھٹے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، افواجِ پاکستان کے تمام جوان شب و روز وطنِ عزیز کی خاطر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ دارایاں انتہائی جرأت مندانہ انداز میں انجام دے رہے ہیں۔