بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوانے کی ڈیڈ لائن میں 15 دن کی توسیع

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوانے کی آخری تاریخ کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد سنٹرز پر جمع ہو گئی، جس کے پیشِ نظر وزیرداخلہ کی ہدایت پر ڈیڈ لائن میں 15 روز کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 15 جنوری تک اپنی گاڑیوں پر ہر صورت ایم ٹیگ لگوائیں، کیونکہ اس تاریخ کے بعد بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ ضرورت کے پیشِ نظر ایم ٹیگ سنٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو آسانی ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قانونی مشکل سے بچنے کے لیے گاڑی پر ایم ٹیگ لگوانا لازمی ہے۔