بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اداکارہ ثنا جاوید سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

سابق کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور معروف اداکارہ ثنا جاوید ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنی حالیہ پوسٹ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنی ہیں۔
ڈرامہ سیریلز پیارے افضل سے شہرت حاصل کرنے والی ثنا جاوید پاکستان کی مقبول اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالورز کی تعداد 9.1 ملین ہے۔ ان کے دیگر نمایاں ڈرامے ذرا یاد کر، خانی، رومیو ویڈز ہیر، اے مشت خاک، کالا ڈوریا، مانا کا گھرانا اور سکون شامل ہیں۔
ثنا جاوید کی پہلی شادی گلوکار عمیر جیسوال سے ہوئی تھی، جو طلاق پر ختم ہوئی۔ بعد ازاں انہوں نے سابق قومی کرکٹ کپتان شعیب ملک سے شادی کی، جن کی پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
حال ہی میں ثنا نے دبئی سے اپنی کچھ خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جنہیں ابتدا میں مداحوں نے پسند کیا، لیکن جب صارف عمیر قاضی نے کہا کہ “مجھے یہ فوٹوگرافر چاہیے”، تو اداکارہ نے جواب دیا:
میں اپنا میاں کسی کو نہیں دے سکتی”۔
ثنا کا یہ جواب صارفین کے لیے مزاحیہ تو تھا، لیکن کچھ لوگوں نے اسے تنقید کا موقع سمجھا۔ کچھ تبصرے درج ذیل ہیں:
صارف کشف: “میں اپنا شوہر کسی کو نہیں دے سکتی، لیکن کسی اور کا لے سکتی ہوں”۔
ایک اور صارف: “کیوں کہ میں نے خود کسی کا شوہر چھینا ہے”۔
کسی اور نے کہا: “سنو، یہ تمہارا شوہر نہیں، دراصل تم نے اسے کسی اور سے چھینا ہے”۔
ایک اور صارف: “کسی کو تمہارے شوہر کی ضرورت نہیں، اپنے پاس ہی رکھو”۔
یہ واقعہ ایک بار پھر دکھاتا ہے کہ شوبز شخصیات کی ہر چھوٹی بات سوشل میڈیا پر فوری توجہ کا مرکز بن جاتی ہے اور مداحوں کے ردعمل مختلف اور بعض اوقات طنزیہ بھی ہوتے ہیں۔