بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

2025 بھارت کیلئے مسلسل ناکامیوں کا سال رہا، فنانشل ٹائمز انکشاف

 

برطانیہ (نیوزڈیسک) برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی سالانہ جائزہ رپورٹ کے مطابق سال 2025 بھارت کے لیے استحکام اور مضبوط پیش رفت کے بجائے بحرانوں، ناکامیوں اور دباؤ کا سال ثابت ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داخلی اور خارجی محاذوں پر مسلسل مشکلات نے بھارت کو شدید مسائل میں مبتلا رکھا۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق پاک بھارت فوجی کشیدگی، امریکا کے ساتھ تجارتی تنازعات، ایک مہلک طیارہ حادثہ، بھارتی روپے کی کمزوری اور مجموعی معاشی بے چینی نے 2025 کے دوران بھارت کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اسٹریٹجک خودمختاری کے دعوؤں کے باوجود بھارت کو امریکا، چین اور روس کے ساتھ توازن برقرار رکھنے میں شدید دباؤ کا سامنا رہا۔ امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدہ کئی بار مؤخر ہوا، جبکہ امریکی ٹیرف کے نفاذ نے بھارتی معیشت پر اضافی دباؤ ڈالا۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق جی ایس ٹی اصلاحات محدود شعبوں تک رہنے کے باعث معاشی ترقی کی رفتار متاثر رہی، جبکہ 2025 میں بھارتی روپیہ مسلسل ڈالر کے مقابلے میں گراوٹ کا شکار رہا۔