بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 بلال اظہر کیانی وزیراعظم کے رابطہ کاربرائےمعیشت و توانائی مقرر،تنخواہ ومراعات نہیں لیں گے

اسلام آباد(نیوزڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور معاشی ٹیم کے رکن بلال اظہر کیانی کو معیشت اور توانائی کیلئے اپنارابطہ کار(کوآرڈی نیٹر) مقرر کر دیا۔ بلال اظہر کیانی کی رابطہ کار کے طور پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔نوٹیفکیشن وزیراعظم کی سپیشل سیکرٹری سارہ سعید کے دستخط سے جاری ہوا۔ اعلامیے کے مطابق بلال اظہر کیانی کی اس عہدے پر تقرری اعزازی طور پر کی گئی ہے اور وہ عہدے کی تنخواہ اور مراعات نہیں لیں گے۔واضح رہے کہ بلال اظہر کیانی راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سابق سربراہ جنرل (ر) اظہر کیانی کے صاحبزادے ہیں ۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 66جہلم سے 2018کے عام انتخابات میںحصہ بھی لیا تھا تاہم کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔