بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانیہ میں نوسرباز جوڑا برگر کھا کر بل اداکیے بغیر ہی فرار

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک نوسرباز جوڑا ریسٹورنٹ سے ایک درجن برگر کھا کر بل ادا کیے بغیر ہی فرار ہوگیا۔ یہ واقعہ کاﺅنٹی ولٹشائرکے مالبورو ریسٹورنٹ میں پیش آیا جہاں پر مالک کی جانب سے پیشکش کی گئی کہ جو بھی شخص چھ منٹ کے وقت میں ایک درجن برگر کھائے گا تو اس سے بل وصول نہیں کیا جائے گا۔ریسٹورینٹ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اس ا?فر سے فائدہ اٹھانے کے لیے دو لوگ اہل نہیں ہوں گے، 12 برگر صرف ایک ہی شخص کو کھانا ہوں گے مگر ایک جوڑے نے ریسٹورینٹ کی ا?نکھوں میں خوب دھول جھونکی۔ریسٹورینٹ کے اس چیلنج کو قبول کرکے میاں بیوی وہاں پہنچے اور برگر کھانا شروع کیے ، اس دوران ریسٹورینٹ کا عملہ مصروفیت کے سبب ان پر نظر نہیں رکھ سکا اور میاں بیوی چالاکی سے 6 منٹ میں 12 برگر کھاگئے اور بل ادا کرنے سے انکار کردیا۔عملے کے مطابق دونوں نے درجن برگر کا ا?رڈر دیا اور 6 منٹ میں ختم کردیے جب ان سے بل مانگا گیا تو انہوں نے یہ کہہ کر بل دینے سے منع کیا کہ ہم نے تو چیلنج پورا کیا ہے، اور فرار ہوگئے۔ریسٹورینٹ کے مالک کے مطابق انہوں نے جوڑے سے 174 پاو¿نڈ وصول کرنے ہیں جس کے لیے انہوں نے پولیس کو دھوکا دہی کی شکایت کی ہے۔