بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا سوئٹزرلینڈ بار حادثہ پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سوئٹزرلینڈ کے شہر کرانس مونٹانا میں دھماکے اور آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

صدرِ مملکت نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان سوئٹزرلینڈ کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انہیں نئے سال کی رات سوئٹزرلینڈ کے ایک اسکی ریزورٹ میں پیش آنے والے المناک آتشزدگی کے واقعے کی خبر سن کر شدید رنج ہوا۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی، جبکہ اس مشکل وقت میں سوئس حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان بھی کیا۔