بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک، ایران دوطرفہ کثیر جہتی تعلقات پر بین الوزارتی اجلاس

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے ایک بین الوزارتی اجلاس منعقد ہوا۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے دفتر کے مطابق اجلاس میں مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ لیا گیا اور اقتصادی و تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اہم ترجیحی شعبوں میں ایران کے ساتھ روابط کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پٹرولیم، معاون خصوصی برائے وزیراعظم طارق باجوہ، سیکریٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ، سیکریٹری پٹرولیم اور وزارتِ خارجہ سمیت دیگر متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔