بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ریاستی یونٹس میں ہم آہنگی ناگزیر ہے، سیدال خان

اسلام آباد:(نیوزڈیسک)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے پارلیمنٹ ہاؤس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے وفود نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں ڈاکٹرز، وکلاء، طلبہ، سماجی ورکرز، سول سوسائٹی کے نمائندے، قبائلی عمائدین، نامور کاروباری شخصیات، تاجر اور سرمایہ کار شامل تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک میں ترقی، خوشحالی اور سماجی روابط کے فروغ کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے تمام اداروں، صوبائی اور وفاقی حکومت کے مابین ہم آہنگی اور باہمی تعاون ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے جن میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی ایک اہم قدم ہے۔وفود نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی قیادت اور حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ملکی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔