بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی پائلٹس کا نشے میں دھت ہوکر طیارے اڑانے کا انکشاف

نئی دلی (ویب ڈیسک)بھارتی ایئرلائن کے پائلٹوں کا نشے میں دھت ہوکر طیارے اڑانے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے وینکوور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھارتی پائلٹ کو بریتھ الائزر ٹیسٹ مثبت آنے پر طیارے سے اتار دیا گیا۔ کئی گھنٹے تاخیر کے بعد متبادل پائلٹ کی نگرانی میں پرواز دلی روانہ ی گئی۔

واقعہ 23 دسمبر کو پیش آیا۔ 29 دسمبر کو ایک اور بھارتی پائلٹ نے طیارے میں خرابی کا علم ہونے کے باوجود پرواز بھری۔ سیکڑوں مسافروں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا۔ کینیڈین ریگولیٹر نے بھارتی حکومت سے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے 26 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔