بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ضمنی الیکشن میں ایک ،ایک لوٹے کو شکست دیں گے،عمران خان

خوشاب(نیو ز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں بیٹھے آدمی کا مشن ہے کسی طرح چوروں کو الیکشن جتوا دیں، نامعلوم نمبر سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ضمنی الیکشن کے نتائج کے بعد حمزہ ککڑی واپس فیل ہو جائے گا۔
خوشاب میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خوشاب میں ایک لوٹا اور لوٹی کو شکست دینی ہے، آپ سب نے ان کو شکست دینے کی ذمہ داری لینی ہے، یہ اپنے ضمیر کا سودا کرتے ہیں اس کی قیمت لگواتے ہیں، یہ ضمیر کی قیمت لگوا کر قوم، آئین اور دین سے غداری کرتے ہیں، یہ عمران خان کی نہیں آپ سب کی جنگ ہے۔ یہ سیاست نہیں جہاد ہے۔ امریکا نے مقامی میر جعفر اور میر صادق کو ساتھ ملا کر سازش کی۔ مقامی میر جعفر اور میر صادق نے بائیس کروڑ کی منتخب حکومت کو گرایا۔ بڑے ڈاکوؤں کو ہمارےاوپر بیھٹا کر لوگوں کی توہین کی گئی، مغربی ممالک میں ضمانت پر چپڑاسی کوبھی نوکری نہیں دیتے، ہمارے ملک میں کرپٹ، جوتے پالش کرنے والے کو ہمارا سربراہ بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ کیا آپ شہباز شریف کو وزیراعظم اور حمزہ ککڑی کو وزیراعلیٰ مانتے ہیں؟ کیا آپ آصف زرداری سب سے بڑے بیماری کو مانتے ہیں؟ کیا آپ ڈیزل کو مانتے ہیں جس کی قیمت مہنگی ہو گئی؟ قوم ان کو کبھی تسلیم نہیں کرے گی ، چیلنج کرتا ہوں، جتنا مرضی ایف آئی آر کاٹیں، مجھ پر 15 ایف آئی آر ہیں، میری ٹیم پر دہشتگردی کی ایف آئی آر ہیں، ایاز امیرکو شرمندہ کیا اس پر تشدد کیا، عمران ریاض کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا، دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور خوف دلایا جا رہا ہے، لاہور میں بیٹھے ایک آدمی کا مشن ہے کسی طرح چوروں کو الیکشن جتوا دیں۔ ایک نامعلوم نمبر سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ضمنی الیکشن کے نتائج کے بعد حمزہ ککڑی واپس فیل ہو جائے گا۔
پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ایک نامعلوم نمبر سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ضمنی الیکشن کے نتائج کے بعد حمزہ ککڑی واپس فیل ہو جائے گا۔ بھینس چور، سائیکل چور ، بکری چور کو جیل بھیج دیا جاتا ہے، بڑے ڈاکوؤں کو این آر او مل جاتا ہے۔ جوتے پالش والے کو ہمارا سربراہ بنا دیا گیا، مغربی ممالک میں ضمانت پر چپڑاسی کو بھی نوکری نہیں دیتے۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئر مین اورسابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نیوٹرلز کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں، حکومت گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کر لے کوئی ڈر نہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ نیوٹرلز کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں، میں کیوں ان سے لڑوں گا، نیوٹرل کو کمزور کرنے کا مطلب دشمن کو مضبوط کرنا اور ملک کمزور کرنا ہو گا، نیوٹرل سے بات ہوئی تو ایک ہی موقف ہے فری اینڈ فیئر الیکشن ہو چوروں سے کبھی اتحاد نہیں کرونگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھنے سے ہزار درجے بہتر ہیں میں اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں، کسی بیرونی اور اندرونی طاقت کے ذریعے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں، ملک معیشت کو تباہ کرنے والوں نے گیارہ سو ارب روپے کا این آر او لیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ان حکمرانوں سے کوئی بات کرنے کو تیار ہیں، ضمنی انتخاب میں دھاندلی کی گئی تو ملک کا اور نقصان ہو گا، تگڑی حکومت بنے گی تو معیشت چلے گی۔ اس بار حکومت میں ایک ایشو رہا مختلف چھوٹی جماعتیں بلیک میل کرتی رہیں، عثمان بزدار کے علاوہ باقی امیدوار ایک دوسرے کے نام پر بطورِ وزیر اعلیٰ متفق نہیں تھے، ہماری حکومت میں اگر بزدار کے خلاف کسی اور کو وزیراعلی بناتے تو وہ کرپشن کرتا۔ علیم خان اور پرویز الٰہی بطورِ وزیر اعلیٰ ایک دوسرے کے نام سے راضی نہیں تھے، پنجاب ملک کا ساٹھ فیصد ہے کسی ایسے کو وزیر اعلیٰ نہیں بنا سکتا تھا جو ذاتی لوٹ مار کرتا۔
پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ صاف شفاف الیکشن کے بغیر ملک بحرانوں سے نہیں نکلے گا، میں نے کون سی ریڈ لائن عبور کی۔کسی بیرونی اور اندرونی طاقت کے ذریعے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں۔