بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میں نے کبھی کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی: آمنہ شیخ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ، آمنہ شیخ، نے حال ہی میں ہمارے معاشرے میں خوبصورتی کے معیار، کاسمیٹک پروسیجرز، اور خود اعتمادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
آمنہ شیخ ایک ویب شو میں مہمان کے طور پر شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے ماتھے پر نظر آنے والی نمایاں لائنز کے بارے میں بات کی۔ اداکارہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ “میں نے کبھی بھی اپنے ماتھے کی لائنز ختم کرنے کے لیے کاسمیٹک پروسیجرز کا انتخاب نہیں کیا۔” ان کا کہنا تھا کہ “میرے ماتھے پر یہ لائنز صرف تب واضح ہوتی ہیں جب میں اپنے جذبات کا اظہار کرتی ہوں۔”
آمنہ نے مزید بتایا کہ “میرے ماتھے کا خط اس قدر نمایاں ہے کہ جب میں جذبات کا اظہار کرتی ہوں تو یہ لائنز اور بھی واضح ہو جاتی ہیں، لیکن جب میں چہرے پر کوئی تاثرات نہیں دیتی تو یہ خود بخود غائب ہو جاتی ہیں۔” انہوں نے ایک دلچسپ واقعہ بھی سنایا کہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کیں، تو ایک مداح نے پوچھا کہ “آپ کے ماتھے کی لائنز کہاں چلی گئیں؟” تو آمنہ نے اسے یہی وضاحت دی۔
آمنہ شیخ نے کاسمیٹک پروسیجرز کے حوالے سے مزید کہا کہ انہیں یہ غیر فطری محسوس ہوتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ یہ رجحان ایک دن ختم ہو جائے گا۔ “میرے خیال میں انفرادیت اور شخصیت کی تشکیل میں خامیاں ضروری ہیں، اور انہیں چھپانے کے بجائے اپنانا چاہیے۔”
آمنہ شیخ کا یہ پیغام خود اعتمادی اور قدرتی خوبصورتی کے حوالے سے ایک مضبوط اور حوصلہ افزا پیغام ہے۔