بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھیرہ ،احسن اقبال کودیکھتے ہی خواتین کے چور چور کے نعرے، یوتھین فیملی سے مڈبھیڑ ہوئی،وفاقی وزیر کا ردعمل

بھیرہ (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو مشکل صورتحال کا سامنا، بھیرہ کے ریسٹورنٹ میں سینئر لیگی رہنما کو دیکھ کرعوام نے چور چور کے نعرے لگا دیے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال کو اس وقت مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب وہ بھیرہ کے ریسٹورنٹ میں موجود تھے کہ اس دوران خواتین کے گروپ نے ان کے پاس سے گزرتے ہوئے چور چور کے نعرے لگانا شروع کردیے اس دوران احسن اقبال نے بھی خواتین سے کچھ کہنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ان کی ایک نہ سنی ۔بعد ازاں اس واقعہ کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین کی طرف سے طرح طرح کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ۔دوسری جانب احسن اقبال نے سماجی رابطوںکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس واقعہ سے متعلق اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
آج بھیرہ میکڈونلڈ میں ایک یوتھین فیملی سے مڈبھیڑ ہوئی جو بظاہر خود کو ایلیٹ سمجھتی ہے مگر مکالمہ کی بجائے جاہلوں کی طرح نعرہ بازی شروع کر دی۔جب یہ نعرہ بازی سے باز نہ آئی تو لوگوں نے بھی نعرے لگا دئیے “گوگی پیرنی کا حساب دو”جیسا جاہل اور پاگل خود ویسے ہی پیروکار پیدا کر رہا ہے۔