پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں دو فریقین کے تصادم میں ایک خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جن میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد اور ایک مہمان شامل ہے۔
پولیس کے مطابق دو فریقین کے درمیان دیرینہ تنازع پر اچانک شدید فائرنگ شروع ہو گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد اور ایک پشاور سے آیا مہمان شامل ہے۔
جاں بحق افراد کی شناخت سہیل، واحد اللہ، کاشف اور گوہر کے نام سے ہوئی ہے اور ایک شخص جو پشاور سے بطور مہمان آیا تھا شامل ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ صابر آباد میں درج کرلیا گیا۔









