بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی اور کوئٹہ میں دفعہ 144 کی مدت میں توسیع، ماسک پرپابندی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ میں دفعہ 144 کی مدت میں ایک ماہ جبکہ ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں نافذ دفعہ 144 کی مدت میں مزید 7 روزکی توسیع کردی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش و استعمال، خواتین و بچوں کے علاوہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کا استعمال، بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت، پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات، جلوس یا ریلیاں، اور عوامی مقامات پر چہرہ چھپانے کے لیے مفلر یا ماسک کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی 31 جنوری تک مؤثر رہے گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 188 تعزیرات پاکستان سمیت دیگر قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب راولپنڈی میں نافذ دفعہ 144 کی مدت میں مزید سات روزکی توسیع کردی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق دفعہ 144 میں 7 جنوری تک توسیع کی گئی ہے،اس دوران جلسے جلوس، ریلیوں اور ہر قسم کے اجتماعات پرمکمل پابندی عائدہوگی، لاؤڈ اسپیکر،اسحلے کی نمائش پر بھی پابندی عائدکی گئی ہے۔ عائد
حکومت بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ میں دفعہ 144 کی مدت میں ایک ماہ جبکہ ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں نافذ دفعہ 144 کی مدت میں مزید 7 روزکی توسیع کردی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش و استعمال، خواتین و بچوں کے علاوہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کا استعمال، بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت، پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات، جلوس یا ریلیاں، اور عوامی مقامات پر چہرہ چھپانے کے لیے مفلر یا ماسک کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی 31 جنوری تک مؤثر رہے گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 188 تعزیرات پاکستان سمیت دیگر قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب راولپنڈی میں نافذ دفعہ 144 کی مدت میں مزید سات روزکی توسیع کردی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق دفعہ 144 میں 7 جنوری تک توسیع کی گئی ہے،اس دوران جلسے جلوس، ریلیوں اور ہر قسم کے اجتماعات پرمکمل پابندی عائدہوگی، لاؤڈ اسپیکر،اسحلے کی نمائش پر بھی پابندی عائدکی گئی ہے۔