بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شمالی وزیرستان: فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان(نیوز ڈیسک )شمالی وزیر ستان میں فورسز کےآپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان کے دو علاقوں میں آپریشن کیا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے

جب کہ دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردکارروائیوں میں ملوث تھے۔