بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہمیں اندازہ ہے بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتے: رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اندازہ ہے بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتے، ان کو ریاست سے ٹکراؤ کی پالیسی سے نقصان ہو گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اسٹیبشلمنٹ اور اپنے لیڈر کو اعتماد میں لے کر مذاکرات کی آفر کی ہے۔

ماضی کی ناکام کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی کا TTP سے مذاکرات پر زور

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن 5 فروری کو پہیہ جام کر کے دیکھ لے اس کے بعد دوبارہ بات کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سمجھتی ہے کہ ان کی تحریک کی وجہ سے حکومت انہیں ٹریپ کرنے جا رہی ہے۔