خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم مزاحمت کر رہے ہیں اسے جاری رکھیں گے۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے گاڑیاں لینے والے اقتدار میں اور قانونی طریقے سے چیزیں لینے والا جیل میں ہے۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ پائیدار اور مستقل امن کے لیے جامع اور ہمہ گیر پالیسی کی اشد ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام فریق مل کر بیٹھیں گے تو مؤثر پالیسی بنے گی اور امن بحال ہوگا۔









