بیٹا کچھ بن جائے تو اس کی سب سے زیادہ خوشی والدین کو ہی ہوتی ہے، مگر یہ لمحہ اس حد تک منفرد اور دلچسپ ہوتا ہے کہ اس کو بیان کرنا مشکل ہوتا ہے۔اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی فیملی کے بارے میں بتائیں گےسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں جذبات اور احساسات کا ملا جل رجحان ہے، والدین کی آنکھوں میں آنسو بھی ہیں
اور فخریہ انداز بھی۔دراصل یہ لمحہ اس وقت سامنے آیا ہے جب بیٹے نے والدین کے ہمراہ اپنے ایک امتحان کا نتیجہ دیکھنے کے لیے ویڈیو بنائی، سول سروسز کے حوالے بیٹے نے امتحان دیا تھا، جس میں کامیابی پر نوجوان بھارتی سرکاری عہدوں پر تعینات ہوتے ہیں۔اس نوجوان نے بھی یہی امتحان دیا تھا، جس کا نتیجہ آج وہ والدین کے ساتھ دیکھ رہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھوٹے سے کمرے میں بنیان پہنے والد اور ایک عام سی ساڑھی پہنے والدہ بیٹے کو پریشانی کے عالم میں تک رہے ہیں، لیکن یہ پریشانی بھی منفرد ہے، جس میں جستجو بھی ہے۔بیٹے کی نگاہ دراصل اپنا رول نمبر تلاش کر رہی تھی،
اس کمرے میں یوں معلوم ہو رہا تھا کہ جیسے سب کی سانسیں اٹک گئی ہیں، سب بس ایک ہی جانب متوجہ ہیں کہ کب بیٹے کا نتیجہ آئے گا۔لیکن جیسے ہی نتیجے آیا تو والد کے چہرے پر ایک خوشی کی لہر دکھائی دی ہے، دوسری جانب والدہ آخری وقت تک جستجو میں تھیں، شاید انہیں کچھ سمجھ ہی نہیں آ رہا تھا کہ ہو کیا رہا ہے۔ بیٹے نے والد کو اعتماد میں لیا اور پھر والدہ کو بھی بتایا کہ وہ اس نے امتحان اچھے نمبروں سے پاس کر لیا ہے۔اس پوری صورتحال میں جہاں والد خوش تھے وہی والدہ جذباتی ہو گئیں اور ساڑھی کے پلو سے آنسو پوچھنے لگیں جس پر بیٹے نے والدہ کو سہارا بھی دیا اور گلے سے بھی لگا لیا۔ ایسے خوشی کے موقع سوشل میڈیا پر بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن صارفین سمیت سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔