بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت شتر بے مہار، نہ کوئی منزل ہے نہ کوئی ٹھکانہ، وکیل پی ٹی آئی

اسلام آباد(نیوزڈیسکی) پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہےنو مئی کو سیاسی کیس بنا دیا گیا ہے،اگر مریخ پر بھی پی ٹی آئی کا بندہ تھا تو اسے بھی مقدمے میں ڈال دیاجاتا،یہ مقدمات اہمیت کھوچکے ہیں،حکومت سیاسی لڑائیاں بند کرے اور عوام کی بہتری پر توجہ دے۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد وکیل فیصل چوہدری نےمیڈیا سےگفتگو میں کہا حکومت اپنی کارکردگی چھپانے کے لئے نو مئی کےمقدما ت پر ہر جگہ بحث کر رہی ہے،ملک بحرانوں کی زد میں ہے،لیکن حکومت کو پرواہ نہیں،ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت کی کوئی منزل نہیں ہے۔

وکیل فیصل چوہدری نےکہا کہ حکومت اور اپوزیشن،دونوں طرف گرمی بہت بڑھ گئی ہے، اسکو کم کرنے کی ہر کوشش کا خیرمقدم کرنا چاہیے،کوٹ لکھپت میں قید لوگوں کی رہائی کا سوچا جائے تاکہ تناؤ کم ہو، بانی پی ٹی آئی کی بھی قانون کے مطابق جو رہائی بنتی ہے وہ کی جائے۔