بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسافروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح، حنیف عباسی

 

اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مسافروں کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے اور آمدن میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ کراچی سے روہڑی تک ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کیلئے اے ڈی بی نے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کی معاونت سے برانچ روٹس منصوبہ شروع کر رہے ہیں۔