بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

NCOC نے حج سے واپسی پر کورونا منتقلی کا خدشہ ظاہر کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے حج کے بعد سعودی عرب سے واپس آنے والوں کے ذریعے کورونا وائرس کی منتقلی کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی نے حجاج کرام کی واپسی پر ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے ایئرپورٹ حکام کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

ٹیسٹ کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں ہدایت دی گئی ہے کہ لاہور،کراچی،اسلام آباد،پشاور اور ملتان ایئرپورٹس پر آنے والے تمام مسافروں کے ٹیسٹ کیے جائیں اور تمام مسافروں کا ڈیٹا پاس ٹریک ایپ میں لازمی درج کیا جائے۔