بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ، کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار

کراچی (نیوزڈیسک)شہر قائد میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گرفتار دہشت گردوں کا تعلق زینبیون بریگیڈ سے ہے جو حال ہی میں ہونے والی وارداتوں میں ملوث ہیں، ذرائع سی ٹی ڈی۔

سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم زینیبیون بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق کراچی میں گزشتہ دنوں ٹارگٹ کلنگ میں وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے کارندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔